ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیلجا دویدی کے قتل کے ملزم میجر نکھل ہانڈا 14 دن کی عدالتی حراست میں

شیلجا دویدی کے قتل کے ملزم میجر نکھل ہانڈا 14 دن کی عدالتی حراست میں

Sat, 30 Jun 2018 12:22:42    S.O. News Service

نئی دہلی30جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے شیلجا دویدی قتل کے ملزم نکھل ہانڈا کو جمعہ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ہانڈا کی چار دن کی پولیس حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

میجر ہانڈا پر اپنے ہی فوجی افسر دوست میجر امت دویدی کی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔ہانڈا پر الزام ہے کہ اس نے 23 جون کو پہلے شیلجا پرچاقو سے حملہ کیا اور بعد میں اس پر کار چڑھا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیلجا پر ہانڈا شادی کرنے کا دباو ڈال رہا تھا ، لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہوئی۔ لہذا ہانڈا نے شیلجا کا قتل کردیا۔

پولیس نے جمعرات کو اس چاقو کو برآمد کیا ، جس کا استعمال شیلجا کے قتل کے لئے کیا گیا تھا۔ ہانڈا قتل کرنے کے بعد اتر پردیش کے میرٹھ بھاگ گیا تھا جہاں سے پولیس نیاس کو 24 جون کو گرفتار کیا۔ پولیس ڈپٹی کمشنر وجے کمار نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ ہانڈا بار بار بیان بدل کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


Share: